پیپلزپارٹی کے نامزد سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

02 مارچ ، 2024

اسلام آباد ،کوئٹہ(ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔اس سے قبل پی پی پی نے سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لیے سرفرازبگٹی کے چار کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ان کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نےکاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ سیکرٹر ی بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ بلامقابلہ وزیراعلیٰ نامزد ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ کے لیے آج ہفتے کو ایوان میں رائے شماری ہوگی۔