آپ نے 302 لوگوں سے حلف لیا قتل کی دفعہ بھی 302ہے ، لطیف کھوسہ کا راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ

02 مارچ ، 2024

اسلام آباد( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور لطیف کھوسہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ۔لطیف کھوسہ نے ووٹ ڈالنے کے بعد راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، آپ نے کل 302 ممبران سے حلف لیا اور تعزیرات پاکستان میں قتل کی دفعہ بھی 302 ہے، کل آپ نے 302 لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیاکیونکہ یہاں بعض لوگ بغیر استحقاق کے بیٹھے ہیں۔