PTI کا آئی ایم ایف کو خط، سینیٹ میں بحث کیلئے تحریک التوا جمع

02 مارچ ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر بحث کے لیے تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔سینیٹ میں بحث کے لئے تحریک التوا سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے جمع کروائی گئی ۔تحریک التوا کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط پارٹی ترجمان رئوف حسن نے ارسال کیا، آئی ایم ایف کو کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مالی امداد سے قبل شرائط پر خود کو مطمئن کرے۔تحریک التوا کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد منتخب حکومت کے جائز ہونے کو بھی چیلنج کرنے کی بات کی ہے۔