اسلام آباد ہائیکورٹ،عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

02 مارچ ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی، گزشتہ روز جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی ان کیمرہ سماعت کی، سماعت کے بعد فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ہر سماعت پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈی جی امریکہ آن لائن عدالت حاضر ہوں گے، عدالت نے مسٹر سمتھ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کیس کو 1270 گھنٹے دئیے ۔