اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی کے افسران کے تقرر و تبادلے، ڈیپوٹیشن پر تعینات متعدد افسران کے ڈیپوٹیشن میں توسیع کر دی گئی ۔ ڈائریکٹر نجکاری کمیشن ملک بابر جاوید کی خدمات پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو واپس کی گئی ہیں جبکہ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر اینیشٹو، سندھ حکومت میں تعینات انفارمیشن گروپ گریڈ 19 کے افسر مولا بخش سولنگی، ڈائریکٹر حج، ڈائریکٹوریٹ آف حج کوئٹہ غلام الیاس خان جعفر، نیشنل ٹیلنٹ پول میں تعینات ہیڈ مسٹریس ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور خیبرپختونخوا حکومت مسز ثمینہ اور سینیٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تعینات وزارتِ تجار ت کے پرائیویٹ سیکرٹری محمد شہباز کے ڈیپوٹیشن میں مزید 2 سال کی توسیع کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن محمد طارق کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وومن میڈیکل افسر، صوبائی ہیلتھ سروس اکیڈمی، محکمہ صحت خیبر پختونخواہ حکومت ڈاکٹر ثمینہ دُراج کو تبدیل کر کے وومن میڈیکل افسر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہاسپٹل تعینات کیا گیا ہے، افسران کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔ میڈیکل افسر پمز اسپتال ڈاکٹر نازش کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر کے اُنہیں وومن میڈیکل افسر، محکمہ صحت سندھ حکومت تعینات کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل افسر محکمہ صحت سندھ حکومت ڈاکٹر محمد یوسف بھٹی کو میڈیکل افسر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال تعینات کیا گیا ہے، میڈیکل آفیسرز کے تقرر و تبادلے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔ در یں اثنا ءسی ڈی اے کے اعجاز احمد شیخ کوڈائریکٹر اربن پلاننگ تعینات کرکے انہیںڈائریکٹر ماسٹر پلان کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اعجاز الحسن کو ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ تعینات کرکے ڈائریکٹر لینڈ سروے اینڈمیپنگ کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔کرن سعید کو ڈائریکٹر ہائوسنگ تعینات کرکے ڈائریکٹر سپیشل پلاننگ کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...