پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

02 مارچ ، 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو پھر سے خطرات لاحق ہوگئے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو موخر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نوید انجم خان نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے لئے جمع کروائے گئے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں نوید انجم نے موقف اپنایا ہے کہ میں نے بطور پی ٹی آئی ورکر چیئرمین شپ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے میرے کاغذات نامزدگی کو پی ٹی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کر مسترد کر دیا۔