اسلام آباد (فاروق اقدس ) ’’آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں ‘مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جمعہ کو وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں راہنمائوں کی ’’ون آن ون‘‘ تفصیلی ملاقات بھی ہوئی۔ دونوں راہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ کیلئے کسی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ہے یا پھر مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم کو آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اعتماد میں لیا ہے اس بارے میں محض قیاس کے حوالے سے گفتگو کی جارہی ہے۔ تاہم ایک نہایت مصدقہ ذریعے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے روا رکھے جانے والا طرزعمل، اہم امور سے علیحدہ رکھنے کی پالیسی سمیت خود سابق وزیراعظم کی لندن سے واپسی کے بعد ان کی لاتعلقی کے رویئے پر جب گلے شکوے کئے وہیں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف جدوجہد سے لیکر عدم اعتماد کی تحریک تک جمعیت علمائے اسلام کی قربانیوں کا ذکر بھی شامل تھا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا کے شکوے شکایتوں کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے انہیں اپنی مجبوریوں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
کراچیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے سے روکنے والے قانون کو معطل کردیا۔صدر...
کراچی امریکہ، ملائشیا، مورطانیہ سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں...
کراچی ممتاز دانشور ، کئی کتابوں کے مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سیدقاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو واضح کرنا...
سلام آباد صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کئے...
ریاض سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد...
اسلام آباد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے...
اسلام آباد متعلقہ حکام نجی بجلی مارکیٹ سی ٹی بی سی ایم کے نظام کو کامیاب بنانے کے لیے وہیلنگ چارجز کو کم...