اسلام آباد (محمد صالح ظافر )شہباز شریف بطور وزیراعظم 4 مارچ (پیر) کو دوپہر 2 بجے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اعلیٰ ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ صدر عارف علوی نے نئے وزیر اعظم سے حلف لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چاروں صوبائی گورنرز بھی موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم کا انتخاب کل (اتوار) کو ہوگا دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر علوی نے اپریل 2022 میں شہباز شریف کو وزیر اعظم کا حلف دلانے سے انکار کر دیا تھا جب وہ عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کے عمران خان کو ہٹانے کے بعد بلا مقابلہ وزیر اعظم بنے تھے۔عارف علوی ایوان صدر میں رہنے کے باوجود تحریک انصاف کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ اس نے اپنی صحت کی خرابی کا بہانہ بنا کر حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ ایوان صدر کے عقبی صحن میں موجود تھے جب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان صدر کے آڈیٹوریم میں شہباز شریف سے حلف لیا تھا۔ شہباز شریف ملک کے 33ویں وزیراعظم ہوں گے۔ اتوارکو ووٹنگ میں ان کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے اور ان کے پاس اتنے ووٹ نہیں ہے کہ وہ اچھا مقابلہ کر سکیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست کے لئے ان کے امیدوار 91 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔ چونکہ الیکٹورل کالج ایک ہی ہے، اس لیے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے مقابلے میں شہباز شریف کے مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 199 ووٹ حاصل کئے ۔مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایک رکن قومی اسمبلی ووٹنگ کے لئے نہ آ سکے جبکہ مولانا فضل الرحمان جے یو آئی نے اپنے 8 ووٹوں سے دور رہنے کا انتخاب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر مولانا اپنا ارادہ بدلتے ہیں اور شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں تو وہ باآسانی 210 ووٹ حاصل کر لیں گے اور آسانی سے اکثریت حاصل کر لیں گے۔
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے 16ذیلی اداروں کو ای آفس پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے ، وزارت...
اسلام آباد ملک کی تاریخ میں پہلی بار کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت دس سالوں کے لیے 20 ارب ڈالر کے عزم کے ساتھ...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کا...
اسلام آباد 35رکنی پاکستانی تجارتی وفد کا 12سال بعد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کےصدر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارت خانے میں میڈیا سے معاملہ کرنےوالے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں ڈھاکا...
اسلام آباد اسپیکر نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت و اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس بلالیا، قومی اسمبلی اجلاس...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر شام پانچ بجے پار لیمنٹ ہا ئوس اسلام اآ باد میں ہو گا۔ اجلاس...