شہبازشریف کا بارشوں سے ہونیوالے نقصان پر اظہار تشویش

02 مارچ ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ملک میں بارشوں کا شروع ہونے والا نیا سلسلہ اور اس سے ہونے والے نقصان پر نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،(ن) لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نومنتخب رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ نے حالیہ بارشوں سے متعلق نامزد وزیراعظم کے اہم پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرین کی امداد کیلئے بھرپور کام کرے گی، ریلیف پروگرام میں تیزی لائی جائے گی ،نامزد وزیراعظم صورتحال سے متاثرہ لوگوں کیلئے دعا گو بھی ہیں۔