اسلام آباد (فاروق اقدس) قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے موقع پر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر اپوزیشن کے ارکان کو گھڑی دکھا دی جس پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان ڈیسک بجاکر اس منظر سے محظوظ ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انتخاب میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں، وزارت کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے پارلیمنٹ کی لابی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس اپوزیشن کو گھڑی دکھانا ہی کافی ہے کیونکہ ان کے مشتعل ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ گھڑی دکھانے سے انہیں تکلیف کی شدت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے اس لئے یہ کام ’’باوقت ضرورت‘‘ ہوتا رہے گا۔ خواجہ آصف جو ماضی قریب میں خارجہ اور دفاع کی وفاقی وزارتوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ آپ وزیر خارجہ کا حلف اٹھا رہے ہیں یا وزیر دفاع کا، تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال تو ایم این اے ہی بن گیا ہوں جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں وزارت کا فیصلہ تو قیادت نے کرنا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ مولانا فضل الرحمان ابھی تک ناراض ہیں، ڈیڈلاک کہاں پر ہے؟ جس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاستدان اگر مولانا کو منانے میں کامیاب نہیں ہورہے تو میڈیا والے منا لیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی تدفین میں پاکستان کی...
کراچی پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں...
بیجنگپاکستان اور چین کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی ‘صنعت ‘ تجارت ‘اقتصادی شعبوں ‘ صحت‘ تکنیکی تعاون‘ میڈیا،...
راولپنڈی اڈیالہ سینٹرل جیل میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم کابلڈ پریشر بڑھنے لگا،ہارٹ بیٹ میں بھی اضافہ...
انصار عباسی اسلام آباد :میری ٹائم سیکٹر میں جدت لانے کی جانب اہم اقدام کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے ڈیجیٹل...
مظفرآباد، اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس...
نیویارک / کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب...
اسلام آباد عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم کا انکشاف...