کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی اپنی سیاسی کمزوریاں اداروں کے کندھوں پر ڈالنے کی کوشش قابل مذمت ہے، محمود خان اچکزئی بلوچستان میں اپنی شکست فاش کا ملبہ اداروں پر ڈالنا چاہتے ہیں، ہمارے خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ جیسے سینئر لیڈرز ہارے ہیں، اگر ہمیں دھاندلی کرنا ہوتی تو کیا ہماری فرنٹ لائن ہار جاتی، اداروں پر الزاما ت لگانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا کہ پاکستان میں الیکشنز کی گھنائونی تاریخ اب ختم ہونی چاہئے، الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ کے ڈاکے میں فریق ہیں انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے،عوام کے مینڈیٹ پر ڈالا گیا ڈاکا واپس کروانا ہماری پہلی ترجیح ہے، اس کیلئے اسمبلیوں کے اندر اور باہر تمام آپشنز استعمال کریں گے، دھاندلی کیخلاف قانونی طور پر تمام فورمز کے پاس جارہے ہیں، انصاف ملتا نظر نہیں آیا تو سیاسی آپشن اپنائیں گے، ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو الیکشن سے متعلق شکوے شکایات ہیں، تحفظات دور کریں گے ، اداروں پر الز اما ت لگانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے، جمہور یت کے تسلسل اور معیشت کے استحکام کیلئے آگے بڑھنا ہوگا، تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا کہ ہر شخص ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے ہم بھی سیکھیں گے، دھاندلی کیخلاف احتجاج میں جو بھی ہمارے ساتھ شریک ہونا چاہے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ، پی ٹی آئی کو انتخابی نشان مل جاتا ہے تو سنی اتحاد کونسل میں جانے والے تمام ارکان دوبارہ تحریک انصا ف میں شامل ہوسکتے ہیں ۔
ا سلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے یہ مقدس...
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا کو نقصان پہنچانے والے بیس سال کیلئے جرمانے کے ساتھ جیل بھیجے جا...
اسلام آ باداظہار رائے کی آزادی کئی ملکوں میں پابندیوں کی وجہ سے ایک خواب بنتا جا ر ہاہے، یہ انکشاف ڈنمارک کے...
اسلام آباد سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کو پاکستان میں...
اسلام آبادسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
اسلام آبادسینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے چینی کی قیمتوں کو فکس کرنے کے معاملے پرکمپیٹیشن کمیشن آف...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی...