کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی اپنی سیاسی کمزوریاں اداروں کے کندھوں پر ڈالنے کی کوشش قابل مذمت ہے، محمود خان اچکزئی بلوچستان میں اپنی شکست فاش کا ملبہ اداروں پر ڈالنا چاہتے ہیں، ہمارے خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ جیسے سینئر لیڈرز ہارے ہیں، اگر ہمیں دھاندلی کرنا ہوتی تو کیا ہماری فرنٹ لائن ہار جاتی، اداروں پر الزاما ت لگانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا کہ پاکستان میں الیکشنز کی گھنائونی تاریخ اب ختم ہونی چاہئے، الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ کے ڈاکے میں فریق ہیں انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے،عوام کے مینڈیٹ پر ڈالا گیا ڈاکا واپس کروانا ہماری پہلی ترجیح ہے، اس کیلئے اسمبلیوں کے اندر اور باہر تمام آپشنز استعمال کریں گے، دھاندلی کیخلاف قانونی طور پر تمام فورمز کے پاس جارہے ہیں، انصاف ملتا نظر نہیں آیا تو سیاسی آپشن اپنائیں گے، ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو الیکشن سے متعلق شکوے شکایات ہیں، تحفظات دور کریں گے ، اداروں پر الز اما ت لگانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے، جمہور یت کے تسلسل اور معیشت کے استحکام کیلئے آگے بڑھنا ہوگا، تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا کہ ہر شخص ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے ہم بھی سیکھیں گے، دھاندلی کیخلاف احتجاج میں جو بھی ہمارے ساتھ شریک ہونا چاہے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ، پی ٹی آئی کو انتخابی نشان مل جاتا ہے تو سنی اتحاد کونسل میں جانے والے تمام ارکان دوبارہ تحریک انصا ف میں شامل ہوسکتے ہیں ۔
انصار عباسی اسلام آباد :سابق وزیر اعظم عمران خان کے تبدیل ہوتے سیاسی موقف اور متضاد بیانات نے پاکستان تحریک...
اسلام آباد آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جنرل ہیڈکوارٹر زایچ کیو) میں ایک پروقار اور خصوصی...
کراچی پاک بھارت جھڑپوں کے دوران پاک فوج کی جانب سے انڈین آرمی کے زیر استعمال رافیل طیارے گرانے کا رنج ہے یا...
اسلام آباد عیدالاضحی کب ہوگی،حتمی فیصلہ 27 مئی کو ہوگا۔وزارت مذہبی امورنے ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مر کزی...
اسلام آباد30 اکتوبر 2022 کو معید پیرزادہ نے پاکستان چھوڑا، جان کو لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے،...
اسلام آباد نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو موجودہ 5 فیصد...
اسلام آبادمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں پاکستان اور افغانستان نے...
اسلام آ باد پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی وجہ سےبہت سے خاندان منقسم ، بعض مریض علاج کی سہولت سے محروم ہوگئے ۔...