اسلام آباد (رپورٹ :،رانا مسعود حسین )سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج، مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف موصول ہونے والی دس شکایات پر کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنی رائے محفوظ کرلی ، چیف جسٹس نے کہا کہ جوبداہ گزار سابق جج ، مظاہر علی اکبر نقوی کی جانب سے لکھا گیا، ایک خط ہمیں ملا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں شریک نہیں ہونگے،چیف جسٹس نے کہا ہم نے متعدد بار مظاہر نقوی کو گواہوں پر جرح کرنے کا موقع دیا لیکن وہ نہیں آئے ،ہم نے تو انہی کی استدعا پر کونسل کی کارروائی بند کمرہ کی بجائے کھلی عدالت میں کی ،چیف جسٹس نے زاہد رفیق سے کہاکہ ہم آپ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے،آپ پر کوئی دباوئو تو نہیں؟تو انہوں نے کہا کہ کوئی دبائو نہیں ، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آئندہ احتیاط کیجیے گا ورنہ آپ الجھ جائینگے، جمعہ کو چیئر مین سپریم جوڈیشل کونسل /چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی پر مشتمل سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، کارروائی کے دوران پرائیوٹ گواہ زاہد رفیق نے کونسل کی گزشتہ روز کی ہدایت کے مطابق مظاہر علی اکبر نقوی کے ساتھ اپنے لین دین سے متعلق دستاویزات جمع کروانے کے علاوہ اراضی کی خریدوفروخت سے وابستہ شخص، راجہ صفدر کے حوالے سے بھی دستاویزات فراہم کیں،انہوں نے کونسل کے استفسار پر بتایا کہ مظاہر نقوی کے لندن قیام کا انتظام ہم نے نہیں کیا تھا ،چیف جسٹس نے کہا کہ 10 ہزار پائو نڈزکی ادائیگی کا بھی سنا تھاتو انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی بات ہمارے ریکارڈ میں نہیں ،مظاہر نقوی کی بیٹی کو لندن میں رقم کی ضرورت تھی اور اس ضمن میں ایمرجنسی میں 5 ہزار پائونڈ ادا کئے گئے تھے،انہوں نے پراسکیوٹر/ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،عامر رحمان سے استفسار کیا کہ کیا ہم مظاہر نقوی کو نوٹس بھی جاری کرسکتے ہیں؟تو انہوں نے کہا کہ انہیں نوٹس دینے کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ کیا تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوگئے ؟تو انہوں نے بتایا کہ گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ۔
اسلام آباد پاکستان اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد بین الاقوامی دہشت گردی کا 11 واں اجلاس منگل کو...
اسلام آباد نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب بات بہت آگے نکل چکی ہے‘ آپ سندھ سے پانی...
اسلام آ باد آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں آئی ایم ایف نےرواں...
اسلام آ باد کابینہ ڈویژن کو سول ایورڈزدوہزارپچیس کی نامزدگیوں کے حوالے سےمشکلات کاسامناہے۔مقررہ تاریخ تک...
اسلام آباد وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ اور بلوچستان میں 2کھرب 33ارب 94کروڑ 72لاکھ روپے کی لاگت سے 24 ڈیم منصوبوں...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر ہائی کورٹوں سے تین ججوں کے تبادلہ اور...
اسلام آباد ملک بھر میں 103 آپریشنل آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت 36323 میگاواٹ ہے تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی...
اسلام آباد پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر مختلف...