قومی اسمبلی کے مزید 2اراکین نے حلف اٹھالیا، ممبران کی تعداد 304ہوگئی

02 مارچ ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعہ کے روزسنی اتحاد کونسل کے شہزادہ گشتاسپ اور مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال نے حلف اٹھا لیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دونوں نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لے لیا۔قبل ازیں جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے 302ممبران نے حلاف اٹھایا تھا۔ اس طرح حلف اٹھانے والے ممبران کی تعداد 304ہوگئی ہے۔دریں اثناء الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ تورغر سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار کی این اے 15 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔اس حلقے سے میاں نواز شریف مخالف امید وار تھے ۔