کراچی (رفیق مانگٹ) ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں نے کانوں میں سنسناہٹ یاگھنٹی بجنے ’’ٹنائٹس‘‘کی پراسرار وجہ تلاش کرلی ہے، عام ٹیسٹ میں سماعت کی کمی کی علامت نہ آنے کے باوجود ٹنائٹس ہونے کی وجہ مخفی متاثرہ سمعی اعصاب ہیں۔کچھ صورتوں میں شور یا ٹنائٹس کی وجہ ٹیومر یا سمعی اعصاب کا انفیکشن زدہ ہونا، کان میں میل جمع ہونا، یا خون کی نالیوں کا متاثر ہونا ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹنائٹس کا آغازسماعت کے نقصان سے ہوتا ہے ،کم آواز آنے سے، دماغ انتہائی متحرک یعنی ہائپر ہو کراس کی تلافی کی کوشش کرتا ہے اور اس سےشور پیدا ہوجاتا ہے،لیکن اس نظریےنے ایسے لوگوں کے مسئلے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جن کی سماعت کے ٹیسٹ نارمل آئے لیکن انہیں ابھی تک ٹنائٹس ہے۔ ان صورتوں میں ٹنائٹس کی کیا وجہ ہے؟ ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں کو یہ ثبوت ملا کہ کچھ لوگوں میں سماعت کی کمی مخفی ہوتی ہے یعنی آواز کےسگنل کان سے دماغ تک لے جانے والے سمعی اعصاب تباہ یامتاثر ہوچکے ہوتے ہیں اور وہ روایتی ٹیسٹ میں سامنے نہیں آتے۔ایسے لوگ جن میں سماعت کی کمی قابل پیمائش ہے وہ آلات استعمال کر کےٹنائٹس کا احساس کم کرلیتے ہیں لیکن نارمل ٹیسٹ والے افراد کے لیے سمعی آلات کی سفارش نہیں کی جاتی - جب تک کہ اگر ڈاکٹر کومخفی نقصان زدہ سماعت کا شبہ ہو کیونکہ اس کی پیمائش کے لیے ریسرچ لیبز کے باہر ٹیسٹ نہیں۔جب سماعت کی کمی کی وجہ سامنے نہیں یعنی خفیہ ہے تو سمعی اعصاب کا صرف ایک حصہ انحطاط یا زوال پذیر ہے۔ دوسرا حصہ برسوں یا دہائیوں تک زندہ رہتا ہے ۔متعدد تجربات سے معلوم ہوا کہ جانوروں میں اعصابی ریشوں کو دوبارہ پیدا کرنا ممکن ہے۔اگرسائنسدان ایک دن ان ریشوں کو انسانوں میں دوبارہ پیدا کر نے کے قابل ہوئے تو یہ دماغ میں گمشدہ معلومات کو واپس لا سکتے ہیں، اس سے دماغ کی ہائپر ایکٹیویٹی اور ٹنائٹس کا تصور کم ہو سکتا ہے۔جب تک وہ دن نہ آجائے یہ مسئلہ رہے گا۔ یہ واضح نہیں کہ یہ کب ہو گا۔ ’ ’ہارورڈ ہیلتھ پبلشنگ‘‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق درج حکمت عملیوں سے مدد مل سکتی ہے۔اپنے دماغ کو مشغول کریں۔ مختلف آوازوں کی یکساں شدت (white noise)یا فطرت کی آوازیں سننے سے ٹنائٹس زیادہ پرسکون لگتی ہے۔ وائٹ نائس والی مشین، سلیپ ہیڈ فون، ایئربڈز، یا ساؤنڈ ماسک آلے استعمال کریں۔ مائنڈ باڈی تھراپی استعمال کریں۔ تھراپی اور بائیو فیڈ بیک آپ کو ٹنائٹس سے منسلک منفی خیالات اور جذبات کو ری ڈائریکٹ کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ آن لائن سپورٹ گروپ میں شامل ہوں۔ فیس بک پر یا امریکن ٹینیٹس ایسوسی ایشن کے ذریعے ٹنائٹس گروپس تلاش کریں۔ذہنی تناؤ کم کریں۔ تناوٗ ٹنائٹس کے بارے میں آپ کے خیال اور اس پر آپ کے ردعمل دونوں کو بڑھا سکتا ہے۔ تناؤ پر قابو پانے کے لیے یوگا آزمائیں۔ چونکہ آپ حرکت اور سانس لینے پر توجہ مرکوز کر رہے ہوں گے، اس لیے آپ شاید ٹنائٹس پر زیادہ توجہ نہ دیں۔
اسلام آ باد نوجوان افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی افسران کی گریڈ 17سے 18 میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
کراچی ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کے عملے کی شکایت پر ایک ملزم کو گرفتار...
نیویارک عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کو 190؍ ملین پاؤنڈ کے مقدمہ میں سزا سنائے جانے پر امریکا میں عمران...
کراچی امریکی صدر جوبائیڈن نے اوول آفس میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران دنیا اور امریکا کو درپیش مستقبل کے...
لاہورعمران خان اور بشری بی بی کو سزا کے بعد مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا، لیگی ایم پی اے میاں...
اسلام آباد پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو...
لاہورجامعہ نعیمیہ کے دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں بتایا گیا ہے کہ ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی...