خواجہ آصف قومی اسمبلی میں (ن)لیگ کےپارلیمانی لیڈر مقرر

03 مارچ ، 2024

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سا بق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیاگیا۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سپیکر سر دار ایاز صادق کے نام خط میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نے خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے لھذا اس کیلئے با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کیا جا ئے۔