ا سپیکرانتخاب ،ووٹ نہ ڈالنے پر ن لیگ کا اپنے رکن نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس

03 مارچ ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نیلسن عظیم کوا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے پر پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس مل گیا،مسلم لیگ ن کے سیکر ٹری جنرل احسن اقبال نے شوکاز نو ٹس میں لکھاہے کہ آ پ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے ممبر ہیں،پارٹی کی قیادت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ آپ نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالا جو پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی صر یحاًخلاف ورزی ہے۔