اسلام آباد (محمد صالح ظافر) ہری پور سے قومی اسمبلی کے سابق رکن بابر نواز نے وزارت عظمیٰ کے لئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کی اہلیت کو چیلنج کردیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وہ دھوکہ دہی سے قومی اسمبلی کے رکن بنے ہیں جس کی بنا پرانہیں وزارت عظمیٰ کا امیدوار تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل سیدطاہر حسین کو اطلاع دی ہے کہ عمر ایوب خان کے خلاف ان کی درخواست الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی ہے جسے وہ ان شواہد سےآگاہ کرچکے ہیں جن کی بنیاد پر ان کے حریف قومی اسمبلی میں اجنبی ہیں انہیں اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کی اجازت بھی نہیں ہونی چاہئے تھی۔ بابر نواز جنہوں نے ہری پور ہزارہ سے عمر ایوب کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا تھا یہ اطلاع بھی دی ہے کہ عمر ایوب نے ایسے مرحوم رائے دہندگان کے ووٹ بھی اپنی حمایت میں ڈلوائے جو عرصہ ہوا دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اس بار ےمیں تمام ثبوت پیش کردیئے گئے ہیں۔ سید طاہر حسین وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ریٹرننگ افسر ہیں جن کے روبرو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پیش ہوئے اور وہی ان کے بارے میں اعتراضات سننے کے مجاز ہیں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور حکمران اتحاد کے متفقہ امیدوار شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے لئے کاغذات نامزدگی پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اعتراض وارد کئےتاہم ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں مسلم لیگ نون کے آئینی ماہرین نے واضح کردیا تھا کہ وہ اپنے مخالف امیدوار کی اہلیت اور اس کے کاغذات نامزدگی پراعتراض نہیں اٹھائیں گے۔ بابر نواز نے ’’جنگ‘‘کے خصوصی سنٹرل رپورٹنگ سیل کو ہفتے کی شب بتایا ہے کہ وہ اپنے قانونی معاونین حافظ احسان احمد کھوکھر اور ضیاء الرحمٰن کے ذریعے وہ تمام دستاویزات اتوار کی صبح تک پہنچا دیں گے جنہیں عمر ایوب کے خلاف بطور امیدوار اعتراضات کی بنیاد بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کیس کے بارے میں وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدرکو لکھے گئے خط...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف الیکشن کمشنر...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ہ نو ٹیفیکیشن جاری ، ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز رِسک...
کراچی کراچی سے گذشتہ 48گھنٹے کے دوران ایک بھارتی شہری سمیت 70مسافروں کو مختلف وجوہ کی بنا پر بین الاقوامی سفر...
کراچی امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے تجویز کردہ درآمدی ٹیکسوں کے حصول کیلئے ایک نیا...
اسلام آباد کل سے پٹرول 3.53 روپے، ڈیزل 3.66روپے فی لیٹر مہنگا ہونیکا امکان، پی او ایل کی قیمتوں میں متوقع اضافے...
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کے بعد اب پاکستان بھر میں انٹرنیٹ...