شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری،ترقی کا سفر پھر شروع ہوگا ،مریم اورنگزیب

04 مارچ ، 2024

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں،ترقی کا جو سفر 2018میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہو گا، نوجوانوں کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہو گا۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب معیشت کو استحکام دیں گے، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے، 4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا۔، اب ان کی بحالی اور تعمیر نو شروع ہو گی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہ وگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے، نوجوان کو روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھرشروع ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔