کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے جنرل سیکرٹری عمرایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا الیکشن غیرقانونی ہے، آج ہم پھر کہتے ہیں شہباز شریف فارم 47کی پیداوارہیں،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن بھی غیر قانونی تھا۔ وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے بعد عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن میں لوگوں نے عمران خان کے امیدواروں کے نشان ڈھونڈ ڈھونڈ کر ووٹ دیا، آج حکمران اتحاد کے چہرے اترے ہوئے ہیں، لگتا ہے جیسے جنازے پر آئے ہوئے ہوں، جو لوگ یہاں بیٹھے ہیں انہیں پتہ ہےکہ انہوں نے مینڈیٹ چوری کیا ہے، یہاں بیٹھے ایم کیو ایم کے ارکان بھی فارم 47 کی پیداوار ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پی ڈی ایم کی حکومت کا تسلسل ہے، فارم 45 کے ایم این اے آتے تو آج ان کےارکان کی تعداد 180 ہوتی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اور آج وزیراعظم کا الیکشن غیرقانونی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج جعلی وزیراعظم نے تقریر کی، جس دن حلف برداری تھی ہم نے یہ پوائنٹ اٹھایایہ ایوان میں اجنبی ہیں، شہباز شریف اس ہاؤس کے ممبر نہیں ہو سکتے، شہباز شریف کی تقریر سے ظاہر ہے ان کے پاس ملک چلانے کے لیےکوئی پلان نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9 مئی پر غیر جانبدارانہ عدالتی انکوائری کی جائے، جی ایچ کیو اورکورکمانڈر ہاؤس کی فوٹیج موجود ہیں، پی ٹی آئی کے شہدا کے نام پیش کر رہا ہوں، بتائیں ان کا قاتل کون ہے؟عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا، بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ معاہدے کو سپورٹ کریں، بانی پی ٹی آئی نےکہا پاکستان میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، اس حکومت کے پاس ریفارمز کا مینڈیٹ ہی نہیں ۔ پاکستان پر قرضہ ان افراد کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے ہے، جو قرضہ مل رہا ہے اسے پاکستان کے عوام کے مفاد کے لیے استعمال کیا جائے، لوگوں میں احساس محرومی ہے اور یہ ڈیلیور نہیں کر سکتے۔جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے، ہماری ڈیمانڈ ہے فارم 45 سے متعلق جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، الیکٹرانک مشین پرکام ہوناچاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیاجائے۔ اجلاس کے دوران شور شرابا جاری رہا، ارکان کے ’مینڈیٹ چور‘، ’مریم کے پاپا چور ہیں‘، ’گھڑی چور‘ اور ’دیکھو دیکھو کون آیا‘ تو کبھی ’شیر آیا شیر آیا‘ کے نعروں میں شدت آجاتی اور کبھی ’چور چور آیا‘ کے نعروں سے ایوان گونج اٹھتا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...