پشاور،اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)خیبرپختونخوا میں جاری حالیہ بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات کے نتجے میں پشاور، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں 27 افراد جاں بحق اور 38 افرادزخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 129گھروں کو جزوی جبکہ 33گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی نوٹس لیا ہے اور ان کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے پی نے جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6سیاحوں کو ریسکیوکر لیا گیا ہے اور پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...