(ن)لیگ کا اقلیتی ایم این اے نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس جاری

04 مارچ ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنے نو منتخب رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم کوکہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر جواب دیں کہ انھوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں ووٹ کیوں نہیں ڈالا۔