لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستانیوں کو خادم مل گیا ، نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان میں خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کو خادم مل گیا،عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان میں خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،قوم کے خادم اور نواز شریف کے سپاہی شہباز شریف کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید لے کر آئے گا ۔ ان کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سپیڈ، محنت، کارکردگی اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے ۔شہباز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ وہ محنت، کارکردگی اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں ،وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر شہباز شریف کا انتخاب حقیقی جمہوریت کی فتح ہے۔پاکستان کے معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل حل کے لیے شہباز شریف کی قیادت ناگزیر ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...