کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا،5افراد جاں بحق،237گھروں کو نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے صوبے میں شہریوں کو جانی و مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ بارشوں سے بارکھان اور خاران میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا، جاں بحق افراد میں 3 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صوبے میں 237 مکانات کو نقصان پہنچاجن میں 82 مکانات مکمل جبکہ 155 مکانات کو جزوی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ25 مکانوں کی دیواریں، 4 شاہراہوں اور ایک پل کو نقصان پہنچا ، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، پاک افواج اور متعلقہ ادارے ریسکیو آپریشن میں تاحال مصروف ہیں ، متاثرہ اضلاع میں متاثرین میں ٹینٹ، کمبل اور دیگر ضرورت کا سامان پہنچایا جا رہا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...