وزیر اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی

04 مارچ ، 2024

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف آج بروز پیر ایوان صدر میں تین بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنما شرکت کر یں گے۔ حلف کے بعد کابینہ ڈویژن وزیر اعظم شہباز شریف کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر ےگا۔