چین کی معیشت کا طویل مدتی رجحان مزید مضبوط ہوگا ، مشاورتی کانفرنس

04 مارچ ، 2024

بیجنگ (اے پی پی) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے ترجمان لیو جیے ای نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پی پی سی سی کے مندوبین اقتصادی امور پر بہت توجہ دیتے ہیں اور یہ سی پی پی سی سی کی مشاورت اور مباحثوں کا ایک اہم پہلو ہے۔ مندوبین نے متفقہ طور پر اتفاق کیا کہ گزشتہ سال چین کی معیشت میں عمومی طور پر بہتری آئی ہے، معاشی اور سماجی ترقی کے اہم متوقع اہداف کامیابی سے پورے کیے گئے ہیں، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے اور ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ مستقبل کے پیش نظر چین کی معیشت میں مضبوط لچک، زبردست امکانات اور قوت حیات ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک اچھی بنیاد اور سازگار حالات موجود ہیں اور معیشت کا طویل مدتی مثبت رجحان مستحکم اور مزید مضبوط ہوتا رہے گا۔