یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ،کاغذات نامزدگی جمع

04 مارچ ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان گیلانی ہائوس کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں ان کے وکلا کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑے گا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔