شہباز شریف سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فاروق حیدر

04 مارچ ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی راہنمائی میں شہبازشریف ملک کو پائیدار ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت ان گنت مسائل کا شکار ہے۔ شہباز شریف سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ امید ہے نومنتخب وزیراعظم طور پر طاقتور پاکستان بنانے میں محمد نوازشریف کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک معاشی طورپرمستحکم،مضبوط ترقی یافتہ پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہوسکتا ہے ۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ کشمیری قوم کی نیک خواہشات اور دعائیں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔