چناری(صباح نیوز)وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات جہلم ویلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جلد از جلد لیپہ ریشیاں سڑک کو بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا لیپہ ویلی میں اشیاء خوردونوش، صحت کی سہولیات اور دیگر روز مرہ اشیاء ضروریات کا جائزہ لیا جائے، وزیر حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی سڑک بحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔محکمہ شاہرات کی ٹیمیں ریشیاں، لیپہ سڑک کو بحال کرنے میں مصروف ہیں ۔اس حوالہ سے ہیوی مشینری سڑک بحالی کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر ترجمان محکمہ شاہرات نے کہا کہ ہماری ٹیمیں چوبیس گھنٹے دائوکھن پر موجود ہیں۔ ریشیاں سے لیپہ ہیوی مشینری کے ذریعے سڑک بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ موسم صاف رہا تو سڑک کو بحال کیا جائے اور فور بائی فور گاڑیوں کیلئے ٹریفک بحال کی جائے۔ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سلائیڈنگ ایریاز میں احتیاط سے ہیوی مشینری سے کام لیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ لمنیاں سے ریشیاں تک سڑک کو چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیلئے بحال ہے، تاہم لیپہ سڑک پر کام جاری ہے سلائیڈنگ، گلیشیئرز ایریاز میں برف زیادہ ہونے کے باعث ٹائم زیادہ لگ رہا ہے۔ ریشیاں سے لیپہ سڑک بحالی کا کام بروقت شروع کر دیا گیا ہے۔ اگر موسم ٹھیک رہا تو اگلے ایک دو دن تک سڑک کو بحال کر دیا جائے گا۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...