مظفرآباد(نمائندہ جنگ) ریسکیو 1122 نے پٹہکہ دیولیاں جبار کے مقام پر ایک چیر لفٹ ڈولی کا رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے دو افراد درمیان میں پھنس گئے تھے جن کو تین گھنٹے کے پیچیدہ ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت چیئر لفٹ سے اتار لیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے راجہ طاہر ممتاز، ڈائریکٹر ایڈمن راجہ نعمان کررہے تھے جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے بروقت اور موثر ریسپانس کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالا۔ اس موقع پر انتظامیہ،پاک فوج اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ یادرہے واقع کے اطلاع ملتے ہی سٹیشن 11 یونٹ پٹہکہ سے عملہ 1122بذریعہ میڈیکل ریسکیو وھیکل موقع پرپہنچے اور عملہ نے بیک اپ کے طور پر مظفرآباد ہیڈ کوارٹر سے DRV بھی طلب کی۔ یکے بعد دیگرے عملہ ریسکیو 1122 مظفرآباد بھی فوری موقع پر پہنچااور آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرواتے ہوئے چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ کامیاب آپریشن پر ریسکیو 1122کی کارکردگی کو عوام نے بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 نے مشکل میں پھنسے افراد کو نکالا جس پر ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے اور جملہ ریسکیو 1122 کے احکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...