سماہنی(نامہ نگار)سماہنی کی یونین کونسل پونا میں ڈھلاوں گائیاں کے مقام پر کار برساتی نالے میں بہہ گئی۔ ایک خاتون جاں بحق بچے سمیت چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔کار میں سوار افراد کا تعلق سرحدی علاقے ڈنہ سے تھا جو شادی میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ جاں بحق خاتون کی نماز جنازہ ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سماہنی کی یونین کونسل پونا کے علاقے گائیاں ڈھلواں میں کازوے کراس کرتے ہوئے مسافر کار برساتی نالے میں بہہ گئی کار میں بچے اور خاتون سمیت پانچ افراد سوار تھے مقامی لوگوں نے ریسکیو کرتے ہوئے بچے اور تین مردوں کو بچا لیا لیکن خاتون زندگی کی بازی ہار گئی حادثہ میں جاں بحق ہونے والی ڈنہ کی رہائشی خاتون نعیم بی بی زوجہ عاشق حسین جنجوعہ تھی جبکہ چار افراد جن میں محمد عاشق ، کار ڈرائیور عدنان الیاس، نوجوان حمزہ اور سیف شامل ہیں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مقامی افراد کو ڈوبتے افراد کو ریسکیو کرنے میں کافی دشواری کا سامنا رہا ادھر جاں بحق ہونے والی خاتون کی نماز جنازہ ڈنہ میں ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا دریں اثناء جنڈی چونترہ کے مقام پر بارش اور پھسلن کے باعث جیپ حادثہ کا شکار ہو گئی جسے ریسکیو کر لیا گیا مسافر اور گاڑی محفوظ رہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...