مظفرآباد(آئی این پی )میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا میونسپل حدود میں ضلع کونسل کی ٹیکس وصولی کی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے سالڈ ویسٹ منصوبہ کے تحت ڈور ٹو ڈر کولیکشن سروس چارجز وصول کرنے کا اور دوسرے علاقوں سے آ کر مظفرآباد میں مختلف قسم کے کاروبار کرنے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اہم اجلاس زیر صدارت میئر سید سکندر گیلانی و ڈپٹی میئر محمد خالد اعوان زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن صاحبزادہ ذوالفقار عالم نے ایجنڈا پیش کیا ، جس پر میئر میونسپل کارپوریشن کارپوریشن مظفرآباد کی زیر صدارت اجلاس میں کونسلرز نے اپنی تجاویز پیش کیں ، اس حوالے سے اپرچھتر ہائوسنگ سکیم میں کمرشل رہائشی اضافی رقبہ جات قیمت منتقلی پر فیس میں اضافہ اور بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات میں ترمیم کی سفارشات مفصل بحث کی گئی، اجلاس میں عوام کو ماہ صیام میں مہنگائی سے چھٹکارہ دلانے کیلئے سستے رمضان بازاروں کیلئے بھی اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اجلاس میں ٹیکس شیڈول 2019 میں آئٹم وائز کمی بیشی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کونسلرز نے اپنی تجاویز میں کہا کہ سکیل ایک سے سکیل 15تک کی اسامےوں پر تقررےوں کا اختےار مےئر مےونسپل کارپورےشن کے پاس ہونا چاہیے جس تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کونسلرز نے اتفاق کرتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کیں۔ میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی نے کہاکہ ادارے کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے۔ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کو دارالحکومت کا مثالی ادارہ بنائیں گے، جس کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں لائیں گے، انہوں نے تمام کونسلرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں۔دوسرے علاقوں سے آ کر مظفرآباد میں مختلف قسم کے کاروبار کرنے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔بلدیاتی ملازمین کی پنشن سروس رولز پر بحث کی گئی کونسلر کے متفقہ مطالبہ پر یہ تجویز پیش کی گئی کہ سکیل ایک سے پندرہ تک تقرر کا اختیار میئر بلدیہ کے پاس ہونا چاہئے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...