سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سرینگر سمیت پورے علاقے میں سیکورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی 7مارچ کو سرینگر کا دورہ کریں گے اور وہاں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ دورے سے قبل مودی کی ریلی کے مقام بخشی سٹیڈیم سرینگرکے ارد گرد حفاظتی اقدامات کے نام پربھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات کی گئی اور پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی نگرانی کیلئے بڑی تعداد میں عارضی بنکرز قائم کئے ہیں اور ہر جگہ بلٹ پروف مسلح گاڑیاں تعینات کر دی ہیں۔ علاقے کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی تیز کردی گئی ہیں اور لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے اور ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کی فضائی نگرانی کی جائے گی اور اسٹیڈیم کے آس پاس کے علاقوں پرڈرونز سے نظر رکھی جائے گی۔ بھارتی فورسز کے اہلکار سرینگر میں باقاعدہ گشت اور چیکنگ کر رہے ہیں اور پیدل لوگوں اورگاڑیوں کی تلاشیاں لے رہے ہیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...