بارش اور برفباری ،سرینگر جموں ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

04 مارچ ، 2024

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں موسلادھار بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ ضلع رامبن میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی۔ محکمہ ٹریفک نے ایک بیان میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ جب تک موسم بہتر نہ ہو اور سڑک کو صاف نہ کیا جائے، وہ ہائی وے پر سفرکرنے سے گریز کریں۔