نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنا بھارتی ریاستی دہشتگردی، حریت کانفرنس

04 مارچ ، 2024

سرینگر( پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت آزادی کی آوازوں کو دبانے اور اپنے وطن کو بھارتی ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو سزا دینے کیلئے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کی قراردادوں پر عمل درآمد کرکے جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کا انعقاد کرائے۔