میرپور (جنگ نیوز) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ چوہدری مختار حسین نے کہاہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس نعمت کی قدر نہ کی جائے تو وہ نعمت واپس لے لی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمار ے لیے ایک عظیم ترنعمت ہے، ایک عظیم وطن ہے اور دنیا میں ایک عظیم ملک ہے۔ اس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی تھی۔ پاکستا ن قیامت تک قائم رہنے والی مملکت خداداد ہے ۔ ہمیں اس کی عظمت پر ہمیشہ فخر ہے ۔ یہ ایک مقدس ریاست ہے جسے معرض وجود میں لانے کے لیے رمضان کا مہینہ منتخب ہوااور اسے دنیا کے نقشے میں وارد کر نے کے لیے لیلتہ القدرکی مقدس رات چنی گئی۔ اس مقدس ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عتاب الہٰی سے پاش پاش ہو جائیں گے۔ انہوں نے قانون کی عملداری ،انصاف کی فراہمی اور عصر حاضر میں محکمہ مال کی ذمہ داریاں کے موضوع پر منعقدہ ریونیو کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس کی صدارت ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کی جبکہ کانفرنس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود، اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد حسین خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار فیصل مغل،اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ سید آفتاب احمد گردیزی،افسر مال سید کلیم عباس شاہ،تحصیلدار میرپور عمران یوسف اور ضلع بھرکے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن چوہدری مختار حسین نے کہا کہ بیورو کریسی نے ملک کانظام صاف اور شفاف طریقے سے چلانا ہوتا ہے اگربیوروکریسی اپنا کردارادا کرنے سے قاصر ہوگی تو ریاست ناکامی کا شکار ہو جائے گی ناکام ریاستیں دنیا میں بے تو قیر اور بے وقار ہو جاتی ہیں۔ وہ اپنے عوام کی فلاح کا کوئی کام نہیں کر سکتیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...