جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے ، سراج الحق

04 مارچ ، 2024

لاہور(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، فارم 45والے سڑکوں پر، فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے،،اب نتائج ہوتے ہیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ ہار جیت کا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے، جدوجہد جاری رہے گی،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فارم 45والے سڑکوں پر ہیں اور فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادارک ہے، آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ جیت ہارکا نہیں، ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے، عوام کے حقوق کیلئے چوکوں چوراہوں میں جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا۔