کراچی(اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے بہت جلد دونوں صوبوں کی سرحدوں پر قانون شکنوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے،اسمگلنگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف بھی مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیاہے،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ اتفاق نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے درمیان وزیراعلیٰ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے گوادر میں فلاحی اقدامات کے حوالے سے اپنے ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے گوادر میں سات نکاسی آب کی مشینیں بھیجی ہیں اور پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان پی ڈی ایم اے رابطے میں ہے اگر کسی دیگر مشینری کی ضرورت ہوئی تو فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، دونوں وزرائے اعلیٰ نے امن وامان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ بہت جلد دونوں صوبوں کی سرحدوں پر قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے عوامی خدمت کے بجائے...
کراچی پاکستان سنی تحریک نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متنازع سمری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے...
کراچی پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو کی والدہ محترمہ کے انتقال پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے...
کراچی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے معروف دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے...
کراچی ایس آئی یوپولیس نے خفیہ اطلاع پر کورنگی کازوے شاہراہ بھٹو کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چھاپے...
کراچی6 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر اغواء ہوئے 50 روز سے زائد گزر جانے کے باوجود پولیس بازیاب نہ کراسکی، لیاقت...
کراچیہل پارک کی پہاڑیوں کو کاٹ کر قبضے کی کوشش، بلدیہ عظمیٰ کراچی کےمحکمہ لینڈنے متعلقہ افسران کو فوری سروے...
کراچی فردوس اتحاد اور ہمدرد فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے مفت طبی کیمپ کا فردوس کالونی گلبہار میں انعقاد کیا...