کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین وی ٹرسٹ پروفیسر شفیع ملک نے کہا ہے کہ ملک میں بہترطرز حکمرانی کے بغیر مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے،حکومت پاکستان کی لیبرپالیسی میں مزدوروں کے حقوق کی صرف جھلک ہے۔ اسلام کے نام پر آزاد ہونے والے ملک میں محنت کشوں کے لیے کچھ نہیں ہے، این ایل ایف کے کام قابل ستائش ہیں، مزدورتاریخ اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے نومبر میں بین الاقوامی سیمینار اورنمائش منعقد کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ورکرز ٹریینگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ (وی ٹرسٹ) کی چالیس سالہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ کے اجراء کے سلسلے میں ”وی ٹرسٹ“ کے دفتر میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سیکرٹری ایمپلائرزفیڈریشن پاکستان سید نذر علی،پیپلزلیبر بیورو کے مزدور رہنماحبیب الدین جنیدی ، سابق ڈائریکٹر جنرل نیلاٹ سید حاکم علی بخاری،مشیر صنعتی تعلقات آغا خان یونیورسٹی پرویز رحیم ، نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل شیخ ودیگر نے بھی خطاب کیا،معروف شاعر اختر سعیدی نے پروفیسر شفیع ملک کے اعزاز میں اپنا منظوم کلام پیش کیاجبکہ نظامت کے فرائض ”وی ٹرسٹ“ کے سکریٹری ڈاکٹر فواد نے انجام دیے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہاکہ مزدور اورصنعتوں کی ترقی حقیقی جمہوریت کی بحالی سے وابستہ ہے، مغربی سرمایہ دارانہ نظام کھل کر سامنے نہیں آتا، اس نظام میں دولت چند ہاتھوں میں سمٹنا شروع ہوتی ہے،40سال سے ملک میں طلبہ یونین کے الیکشن نہیں ہورہے۔
کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے عوامی خدمت کے بجائے...
کراچی پاکستان سنی تحریک نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متنازع سمری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے...
کراچی پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو کی والدہ محترمہ کے انتقال پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے...
کراچی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے معروف دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے...
کراچی ایس آئی یوپولیس نے خفیہ اطلاع پر کورنگی کازوے شاہراہ بھٹو کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چھاپے...
کراچی6 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر اغواء ہوئے 50 روز سے زائد گزر جانے کے باوجود پولیس بازیاب نہ کراسکی، لیاقت...
کراچیہل پارک کی پہاڑیوں کو کاٹ کر قبضے کی کوشش، بلدیہ عظمیٰ کراچی کےمحکمہ لینڈنے متعلقہ افسران کو فوری سروے...
کراچی فردوس اتحاد اور ہمدرد فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے مفت طبی کیمپ کا فردوس کالونی گلبہار میں انعقاد کیا...