پاکستان کے مسائل کی وجہ نااہل حکمران ہیں،ایم ڈبلیو ایم

04 مارچ ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا تنظیمی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کی زیر صدارت گلستان سوسائٹی ہال میں منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی و ڈویژنل ذمہ داران سمیت اندرون سندھ کے 23اضلاع کے صدور و کابینہ اراکین نے شرکت کی،اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے، علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم اقدامات کئے جائیں،ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم رجیم چینج آپریشن کا حصہ نہیں رہی لیکن اس اقدام کے نقصانات آج پوری قوم بھگت رہی ہے،پاکستان مسائل کے چنگل میں پھنسا ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ نااہل حکمران ہیں، صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی سمیت بنیادی اہداف پر کوئی ایسی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی جسے بہترین نتائج کی حامل قرار دیا جا سکے،اجلاس میں مرکزی رہنما ملک اقرار حسن نے خصوصی شرکت کی دیگر رہنماؤں میں چوہدری اظہر حسن، شبیر کانیو، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، محمود الحسن، فدا حسین، حیدر زیدی، علی احمر، ناصر الحسینی اور دیگر شامل ہیں ۔