’’آپ کے ووٹوں کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر بنا‘‘ شہباز شریف جوش خطابت میں کہہ گئے

04 مارچ ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)’’آپ کے ووٹوں کی وجہ سے اپوزیشن لیڈربناہوں‘‘وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعدجوش خطاب میں شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں پہلی ہی تقریر کے دوران زبان پھسل گئی۔ایوان زیریں میں اظہار خیال کرتے ہوئے سپورٹ کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا تاہم اسی دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوں جنہوں نے انہیں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا ہے۔