بلوچستان کے عوام کا وفاقی جماعتوں سے اعتماد ختم ہوچکا، اختر مینگل

04 مارچ ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ بی این پی (مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا وفاقی جماعتوں سے اعتماد ختم ہوچکا ہےہرجماعت جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تو ہم سے زیادہ بلوچستان کی ہمدرد بنتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ امیدوار چاہے پی ٹی آئی یا مسلم لیگ کے ہوں وہ وفاقی جماعتوں کے ہیں، پی ٹی آئی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لینا۔