PTI کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

04 مارچ ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا ہے،امکانی طور پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔