پی پی بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے کھلے، حساب مانگیں گے، فاروق ستار

04 مارچ ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدر کے عہدے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان نے فی الحال آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے،پی پی بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے کھلے،حساب مانگیں گے،پیر کو اسلام آباد میں ایم کیو ایم اور پی پی کے وفود میں ملاقات کا امکان ہے جس کے بعد کراچی میں بھی ایک اور بیٹھک ہوگی، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پی پی کی صرف اعلی قیادت سے ہی بات چیت اور آئینی ترامیم پر حمایت کی یقین دہانی کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ابھی تک پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔