اسلام آباد (فاروق اقدس) وزارت عظمیٰ کیلئے کامیابی حاصل کرنیوالے قائد ایوان شہباز شریف جو آج وزیراعظم کے منصب کا حلف اٹھا رہے ہیں اور ناکام رہنے والے عمر ایوب کی تقاریر کے دوران ٹی وی چینلز سے دکھائی جانے والی تقاریر جنہیں ایوان سے براہ راست نشر کرنے کا اختیار صرف سرکاری ٹی وی کے پاس ہے ایک موقعہ پر ابہام کا شکار ہوگیا جب قائد ایوان شہباز شریف کی تقریر کے اختتام پر پارلیمانی روایات کے مطابق شکست کا سامنا کرنے والے امیدوار کو بھی تقریر کرنے کا وقت دیا جاتا ہے اور ان کی تقریر بھی براہ راست پیش کی جاتی ہے۔ متحدہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار جنہیں ان کے لیڈر عمران خان نے جیل سے وزیراعظم کیلئے نامزد کیا تھا ان کی تقریر جونہی شروع ہوئی ٹی وی چینلز سے ایوان کی براہ راست نشریات کا سلسلہ منقطع کر دیا گیا۔ اس وقت قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ عمر ایوب خان نے ان سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر نشر نہیں کی جارہی، آپ رولنگ دیں کہ میری تقریر دکھائی جائے، تاہم تھوڑی دیر بعد یہ سلسلہ بحال ہوگیا جس کے بعد عمر ایوب نے پورے اطمینان سے تقریر مکمل کی کیونکہ ان کی تقریر میں مداخلت کرنے والے حکومتی اتحاد کے ارکان بھی ایوان سے رخصت ہوچکے تھے۔ تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ عمر ایوب کی تقریر کس کے کہنے پر روکی گئی اور کس کے کہنے پر دوبارہ بحال کی گئی۔
کراچیابھی تو میں جوان ہوں!!89برس کے سدا بہار اداکار دھرمیندر کی خُوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ...
کراچیمصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔...
اسلام آبادپاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلے 14سے 18اپریل 2025تک کھاریاں گیریژن...
کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق...
کراچی قومی ایئر لائن کی لاہور سےآذربائیجان کیلئے براہِ راست پروازیوں کا آغاز اتوار 20اپریل سے ہو گا، پی...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گلگت بلتستان میں آئندہ ہونیوالے انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا...
کراچی پیپلز پارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا۔وقار مہدی اس وقت پیپلز...
کراچی سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان جسٹس آغا رفیق احمد خان نے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی ناراض ہو...