وفاقی کابینہ میں پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کے دو وزیر شامل ہونے کا امکان

04 مارچ ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں دو وزارت دینے کے معاملات طے ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کی خواہش پر اسے پورٹ اینڈ شیپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر حامی بھر لی ہے، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے دونوں وزیروں کے نام دے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سنیئر رہنما سید مصطفی کمال،سید امین الحق، جاوید حنیف میں سے دو نام فائنل کرے گی۔