علی امین گنڈاپور ان کی بہت بڑی ناکامی ہوگی، رانا ثناء

04 مارچ ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ــ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن پنجاب، رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ الیکشن لڑتے ہیں تو اس میں ہار جیت دونوں چیزیں ہوتی ہیں۔میں نے 9 الیکشن لڑیں ہیں تو دو ہارے ہیں سات جیتے ہیں۔الیکشن کے نتیجے میں قومی سطح پر جووجوہات تھیں اس کا زیادہ عمل دخل تھا۔میں نے1لاکھ 13ار ووٹ لئے ہیں ۔مخالف کو15,20 ہزار ووٹ زیادہ پڑ گیا تو لوگوں کی رائے ہے۔مجھ سے ہاتھ ہونے والی کہانی سازشی تھیوری ہے۔ میرے فارم45 اور47 میں کوئی فرق نہیں ، نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔جس بحران میں ملک ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ ن لیگ پر بھروسہ کرکے سادہ اکثریت دی جاتی۔نواز شریف لیڈ کرتے تو اگلے2 سال میں پاکستان اس دلدل سے نکل جاتا۔عوام کے فیصلے کو غلط نہیں کہہ سکتا لیکن اس سے متفق نہیں۔ن لیگ نے ملک کو سنبھالنے کے لئے16 ماہ کی حکومت لی تھی۔ن لیگ ایک اور حکومت کاچانس لے رہی ہے جو کامیاب بھی ہوسکتا ہے اور ناکام بھی۔تقاضوں کے پیش نظر نواز شریف نے سمجھا شہباز شریف زیادہ ماہر ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خود کو مشکل میں ڈالنے والی بات ہے۔نواز شریف نے اپیل عوام سے کی تھی اور عوام کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے۔اتحادی مخلص ہوئے تو شہباز شریف میں قابلیت ہے ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔اتحادی جماعتیں خلوص نیت سے شہباز شریف کا ساتھ دیں ان کو سپورٹ کریں۔سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں عدم استحکام کے لئے لگی ہوئی ہیں۔پیپلز پارٹی سے تحریری معاہدہ نہیں ہوا سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ہم نے کوشش کی لوگوں کو بتائیں مہنگائی لانے والے ہم نہیں۔پونے چار سال کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ہے۔عمران خان کا وکٹم کارڈ بھی چلاشاید اتنا نہ چلتا اگر آخری ہفتے میں وہ چارجڈ نہ ہوتا۔مشکل فیصلہ کریں گے تو ملک بچے گا ورنہ ڈیفالٹ یا مشکل میں چلا جائے گا۔پہلے بھی یہی حقیقت تھی الیکشن میں یہ حقیقت ہم نہیں سمجھا سکے۔وزیر خزانہ کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔اسحق ڈار دیانت دار، مخلص ہیں انہیں وزیر خزانہ ہونا چاہئے۔اسحق ڈار کی نیت ملک کو بحران سے نکالنے میں کوئی شک نہیں۔وزیر خزانہ کا کوئی بھی فیصلہ ذاتی نہیں ہوتا۔کابینہ میں مشاورت ہوتی ہے وزیر خزانہ اکیلا کچھ نہیں کرتا۔جو منتخب ہوئے ہیں ان کو موقع ملنا چاہئے۔