صحافیوں کے چبھتے سوال، عمر ایوب کا جواب دینے سے گریز

04 مارچ ، 2024

اسلام آباد (این این آئی) عمر ایوب صحافیوں کے چبھتے ہوئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا، وہ صحافیوں کو صرف یہ کہہ کر آگے بڑھ گئے کہ آپکے پاس درست حقائق نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے وزارتِ عظمی کے امیدوار عمر ایوب نے پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔وزارتِ عظمی کیلئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب سے صحافی نے چبھتے ہوئے سوالات کیے۔ اس موقع پر عمر ایوب جواب دینے سے گریزاں نظر آئے۔