اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے مشاورت شروع کردی ہے۔وزیر اعظم آج بروز منگل گوادر کا دورہ کریں گے اور وہاں بارشوں سے ہو نے والے نقصانات کا جا ئزہ لیں گے۔وزیر اعظم کل بروز بدھ کراچی کا دورہ کریں گے ۔وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ جمعرات کو کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دی جا ئے گی۔ آج گوادر سے واپس آکر وزیر اعظم ایف بی آر سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم نے طے کیا ہے کہ معیشت کے ہر پہلو پر الگ الگ اجلاس بلایا جا ئے گا۔ وزیر اعظم نے پیر کے روز ملکی معیشت پر مجموعی جائزہ کیلئے اجلاس بلایا تھا۔اہم بات یہ ہے کہ اس اجلاس میں سا بق وزیر خزانہ اسحق ڈار موجود نہیں تھے بلکہ سا بق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل سنیٹر مصدق ملک کو مشاورت کیلئے بلایا گیا۔ وزیر اعظم نے انہیں پہلی نشست دی ۔ قوی امکان ہے کہ ڈاکٹر مصدق ملک کو وزارت خزانہ کا قلم دان سونپا جا ئے۔ ا س اجلا س میں احد چیمہ کو بھی بلایاگیا۔ احد چیمہ کو وزیر اعظم نے اپنا مشیر بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ وزیر اعظم آفس میں ہی بیٹھیں گے۔ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات ‘ خوآجہ اصف کو وزیر دفاع ‘ اسحق ڈار کو وزیر خارجہ ‘ احسن اقبال کو وزیر منصو بہ بندی و ترقیات بنائے جا نے کا امکان ہے۔ رانا تنویر حسین اور شزہ فاطمہ خواجہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ جہانزیب خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔مسلم لیگ ( شجاعت حسین ) کے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے بھی دو وزیر لئے جائیں گے۔ استحکام پا کستان پارٹی کے عبد العلیم خان بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی ۔ دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی وزارتیں لے گی۔
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو اسلام آباد میں مذاکرات کی وجہ قرارد ے دیا ہے ۔ امریکی...
لندن برطانوی وزیرِ اعظم کیئر ا سٹارمر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ ایران جنگ میں شامل ہونے کے لئے ڈالے جانے والے...
کراچی ٹائم میگزین 2026 کی 100بااثر شخصیات، طاقت، رسوخ اور شہرت کا نیا منظرنامہ، عالمی اثر و رسوخ پر انتخاب،...
اسلام آبادایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز جے یو آئیکے سر براہ مولانا...
ماسکو ایران جنگ بحران کے باعث روس نے چین کو توانائی کی کمی پوری کرنے کی پیشکش کر دی۔روسی وزیر خارجہ نے پریس...
لندن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہے، اس معاہدے سے...
کراچیامریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی تحقیق کے مطابق ایران نے خفیہ طور پر ایک چینی جاسوس سیٹلائٹ حاصل کیا جس نے...