اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبا ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نےپہلا حکم اپنے نئے سیکر ٹری کی تقرری کا کیا ، پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کےگریڈ 21 کے افسر اسد الرحمن گیلانی کو وزیراعظم کا سیکرٹری ( پرنسپل سیکر ٹری ) تعینات کردیا گیا۔اسد الرحمن گیلانی ایڈیشنل انچارج پاور ڈویژن تعینات تھے۔وہ 24ویں کامن کے افسر ہیں، اس سے قبل وہ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار‘ سیکر ٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ کے عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں، چیئر مین نادرا کا بھی اضافی چارج ان کے پاس رہا، وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکر ٹری کام کر چکے ہیں ۔خرم آغا کو وزیراعظم کے موجودہ پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاکر و فا قی سیکرٹری کامرس تعینات کردیا گیا۔ وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ موجودہ سیکرٹری کامرس محمد صالح فاروقی کے عہدے سے ہٹادیا گیا ،انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کوسیکرٹری وزارتِ دفاعی پیداوار مقرر کیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر کا تقرر کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کیا گیا ، تقرر 5 مارچ 2024 سے شمار ہو گا۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر اورجوائنٹ سیکرٹری وزارتِ منصوبہ بندی خیر محمد کلوار کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔در یںاثنا ءڈپٹی چیف اکاؤنٹس افسر، چیف اکاؤنٹس آفیسر آفس، وزارتِ خارجہ امور عمار رحمان کو تبدیل کرکے امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانہ میں 3 سال کیلئے بطور فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر مقرر کیا گیا ہے ۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...